Dil Khush Huwaa Atif Aslam Lyrics

Here’s another national song by Pakistan Dil Khush Huwa Atif Aslam Lyrics. تو یہ دل خوش ہوا، دل خوش ہوا لباس یہ دلربا میں ہر دعا – عاطف اسلم

Dil Khush Huwa Atif Aslam Lyrics

 میری خاک پہ لباس یہ جو پاک ہے سجا

میرے پاؤں میں سفر ہے، میرا ہم سفر خدا

یہ لباس میں پہن کے تیرے کام آ گیا
تیرے عاشقوں میں میرا بھی نام آ گیا

تو یہ دل خوش ہوا، دل خوش ہوا، دل خوش ہوا
لباس یہ دل ربا، میری ہر دعا، میری ہر دعا

جائیں اس جگہ پہ جاتی جہاں پہ سوچ بھی نہیں
پیچھے کوئی ہے بلاتا یہ تو ہوش بھی نہیں

تیری سبز وہ نشانی، چلتے ساتھ دیکھتے ہیں
جب یاد آئے اپنے وہ چوم لیتے ہیں

سب حسرتوں کو میری آرام آ گیا
تیرے عاشقوں میں میرا بھی نام آ گیا

تو یہ دل خوش ہوا، دل خوش ہوا، دل خوش ہوا
لباس یہ دل ربا، میری ہر دعا، میری ہر دعا

ہے لہو رگوں کا میری دھڑکنوں کا ساز ہے
پیار تیرا پہلے ہم کو زندگی تو بعد ہے
تو رہے گا بعد اپنے اتنا مان کافی ہے
جذبہِ وفا کو میری ایک جان کافی ہے

تیرے راستے میں میرا انجام آ گیا
تیرے عاشقوں میں میرا بھی نام آ گیا

تو یہ دل خوش ہوا، دل خوش ہوا، دل خوش ہوا
لباس یہ دل ربا، میری ہر دعا، میری ہر دعا

Rafta Rafta Atif Aslam Lyrics

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *